Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
2 - 58
اور ’’مدنیہ عالمات‘‘ کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اسلامی بھائیوں  سے اسلامی بہنیں  بھی کسی طرح پیچھے نہیں  ہیں  ۔ 
اسلامی بہنوں  کی عالمی مجلس مشاورت کا قیام
	اسلامی بہنوں  کے مدنی کام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے محرم الحرام ۱۴۳۴ھ مطابق نومبر2012ء میں  شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکم سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے اسلامی بہنوں  کی عالمی مجلس مشاورت قائم کی۔ اسلامی بہنوں  کے ساری دنیا کے تمام مدنی کام اور شعبے اسی مجلس کے تحت ہیں۔ 
	دعوتِ اسلامی کی مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی طرف سے عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں  کی مدنی بہاروں  پر مشتمل ایک رسالہ بنام ’’مدنی ماحول کیسے ملا؟‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں  ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدَنی انعامات پر عمل اور مدَنی قافلوں  کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کو دن پچیسویں  رات چھبیسویں  ترقی عطا فرمائے۔ 
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۳ذیقعدہ ۱۴۳۶ھ بمطابق 28اگست 2015ء